نئی دہلی، 9 ؍ستمبر(ایس اونیوز/آئی این ایس انڈیا )وزیر اعظم نریندر مودی نے اڑیسہ میں بس حادثے میں 16افراد کی موت پر آج غم ظاہر کیا اور کہا کہ ان کی تعزیت متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ساتھ حادثے میں زخمی ہوئے 30سے زیادہ لوگوں کے ساتھ ہے۔انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہاکہ اڑیسہ کے اگل ضلع میں بس حادثہ نے دل کے ٹکڑے کردئے ہیں،میری تعزیت اوردعا متاثرہ خاندان اور زخمیوں کے ساتھ ہے۔حادثہ آج صبح دیلی جھاڑی کے قریب ہوا۔حادثے میں 16افراد کی موت ہوئی ہے اور 30سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔